۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
کف زنی

حوزہ/ اہل بیت (علیهم السلام) کی خوشیوں میں تالیاں بجانے کا کیا حکم ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله العظمیٰ خامنہ ای نے اہل بیت (ع) کی خوشی کے مواقع پر تالیاں بجانے کے بارے میں اپنا نظر بیان فرمایا ہے، جو ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں:

سوال: کیا ایسی تقریبات میں تالیاں بجانا جائز ہے جہاں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل (علیہم السلام) پر درود و سلام بھیجا جائے؟ خاص طور پر ایسی تقریبات جو امام معصومین (علیہم السلام) کی ولادت یا عید وحدت و بعثت کے موقع پر منعقد کی جاتی ہیں، اور اگر یہ تقریبات مسجد، نماز خانہ یا حسینیہ میں منعقد ہوں تو ان کا کیا حکم ہے؟

جواب: عمومی طور پر کسی بھی خوشی کے موقع پر یا حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجانا بذاتِ خود جائز ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں۔ لیکن بہتر ہے کہ دینی محافل، خصوصاً مساجد، حسینیہ اور نماز خانوں میں منعقدہ تقریبات کو صلوات و تکبیر سے معطر کیا جائے تاکہ زیادہ ثواب حاصل ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .